عيد الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے

کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے جبکہ عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ہر سال کی طرح رواں سال کے آغاز پر بھی کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق 29،30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں اور چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو بلائی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

eid holidays

Eid al Adha 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div