راجن پور؛کچے میں صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری محکمہ پولیس نے اٹھالی

پولیس کی جانب سے راؤ راحت سلیم شہید کے نام سے کمیونٹی اسکول و ڈسپنسری قائم

راجن پورکے کچے میں صحت کی سہولیات اوربچوں کی تعلیم کی ذمہ داری محکمہ پولیس نے اٹھالی۔

کچی مورو میں پولیس کی جانب سے راؤ راحت سلیم شہید کے نام سے کمیونٹی اسکول و ڈسپنسری قائم کردی گئی۔ڈسپنسری میں کوالیفائیڈ پولیس ٹیم لوگوں کومفت صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔

پولیس کمیونٹی اسکول میں اعلی تعلیم جوان اور لیڈیز اہلکاربچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔زیرتعلیم بچوں کو پولیس کی جانب سے مفت تعلیم ، کتابیں،بیگ اور یونیفارم فراہم کیاجارہا ہے۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق پولیس کمیونٹی اسکول میں دیگر مقامی بچوں کے ہمراہ فرار ہونے والے سہولت کاروں کے بچے بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ان بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے بلا تفریق تعلیم اورتمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

راجن پور کے کچے میں گرینڈ آپریشن میں اب تک سات ڈاکو ہلاک،تینتالیس کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ آپریشن کے دوران پچیس ڈاکوؤں نے ہتھیارڈال کرخود کو پولیس کے حوالے کیا۔اب تک ڈاکوؤں کے قبضے سے9 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

rajanpur

PUNJAB POLICE

kacha operation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div