جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

درخواست گزار واضح نہیں کر سکا کہ کس عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ؟، رجسٹرار سپریم کورٹ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے جسٹس فائز عیسٰی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئےناقابل سماعت قرار دے کر واپس کر دی ۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست میں سکینڈ لائز کرنے والی زبان استعمال کی گئی جو ناقابل قبول ہے ، درخواست گزار واضح نہیں کر سکا کس عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ؟

سپریم کورٹ رجسٹرار کے مطابق بادی النظرمیں آڈیو لیکس کمیشن نے کارروائی سے روکنے کے حکم پر عمل کیا ، انکوائری کمیشن نے اپنے حکمنامہ میں واضح لکھا کہ مزید کارروئی نہیں کی جا سکتی ، آڈیولیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواست گزار کا کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے ۔

رولز کے مطابق الزامات کی کاپی انکوائری کمیشن سمیت دیگر فریقین کو فراہم نہیں کی گئی، توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہونے کی وجہ سے واپس کی جاتی ہے ۔

contempt of court petition

JUSTICE QAZI FAEZ ESSA

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div