نومئی واقعات میں ملوث افراد کو ناک سے لکیریں نکالنے پر بھی معافی نہیں ملے گی، رانا ثنا اللہ

جوجرم کیا ہے وہ سیاسی احتجاج نہیں ، ریاست کے خلاف سرکشی ، بغاورت کی گئی ، میڈیا سے گفتگو
Jun 04, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نومئی کےگھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تومعافی نہیں ملے گی ،جن کا جرم صرف زبانی کلامی ہوگاانہیں معافی مل سکتی ہے،فتنہ ملکی سیاست سے مائنس ہوگا ، جو اس نے بویا وہ فصل اس نے کاٹنی پڑے گی ۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانونی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،قانون کے دائرے میں رہ جوکرناپڑا کریں گے ،یہ صفائیاں اور تاویلیں اب نہیں چلیں گی ، ہر قیمت پر ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ہاؤس کو آگ لگائی ، شہدا کی یادگارکوجلایا ،شہداء کے مجسموں کو توڑا اور ان پر ڈنڈے برسائے ، کیپٹن کرنل شیر خان آپ کا سپوت ہے ،بھارتی جرنل کہہ رہا ہے ایسا سلوک کیا گیا جس سے بھارت راضی ہوا ، یہ ضمانتیں کرائیں ، عدالتوں سے ریلیف دیں ، ججز مہربانیاں کریں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جوجرم کیا ہے وہ سیاسی احتجاج نہیں ، ریاست کے خلاف سرکشی ، بغاورت کی گئی ، سرکشی اوربغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی ۔کیاکوئی علاقے کے سپریم کمانڈر کے گھر میں گھس کرآگ لگاسکتا ہے ،ہم نے کہا تھا یہ فتنا ملک میں فساد برپا کرے گا ، جنہوں نے ریاست کے خلاف سرکشی انہیں معاف نہیں کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2014سےبدتمیزی کی سیاست کی گئی، یہ جب ہمیں چوراورڈاکوکہہ رہے تھے فرح گوگی اورپنکی ملک لوٹ رہی تھی ، 50لاکھ گھربناکردینے کا دعویٰ کیا گیا ،آپ نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا ،آپ نے کرپشن کا ایساآغاز کیاجواس سے قبل کبھی نہیں ہوئی ، شہبازشریف کی کابینہ میں داخلہ اور لا ء کا چارج میرے پاس تھا ، ایک بھی ڈپٹی کرپشن کی تعیناتی پیسے پرثابت ہوتوسیاست چھوڑ دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ ہم نے ایک سال میں فیصل آباد کا بائی پاس بنا دیا ،اس بائی پاس کا حال آپ کو معلوم تھا ،انہوں نے باتیں کیں لیکن انہیں پورا نہیں کیا ۔وزیر داخلہ نے نادراکےزونل آفس کے سربراہ کومبارکباد پیش دیتے ہوئے کہا کہ بہت خوبصورت زونل آفس بنایا ہے ۔

IMRAN KHAN

federal government

RANA SANAULLAH

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI workers Protest

PTI worker arrested

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div