شرپسندوں کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ
رپورٹ: سلیم خان
خیبرپختونخوا پولیس پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کردیا۔
پولیس نے 9 مئی کے تشدد احتجاج میں توڑ پھوڑ اورجلاو گھیراو میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے۔
ضلع بونیر میں پی ٹی آئی کے 3 صوبائی رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تحریک انصاف بونیر کے رہنما بختیارعلی اور ہشتم خان کے خلاف تھانا گاگرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں مینا خان افریدی اورسابق ایم این اے کرک شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاوس مانجار باجکٹہ بونیر میں پناہ دی تھی، پی ٹی آئی کے دونوں رپوش رہنماوں کو ریسٹ ہاوس سے گزشتہ دن پشاور پولیس ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔