وزیراعظم کی ترک صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مخلتف ممالک کے قائدین سے ملاقات

خطے میں روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نےترکیہ کےسابق نائب وزیراعظم اورایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات کی۔انہوں نے صدراردوان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم سے جمہوریہ کوسووکی کی صدروجوسہ عثمانی سادیروکی ملاقات،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔

وزیراعظم کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات ہوئی،شہباز شریف نے بلوچستان اورسیتان سرحد مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کاحوالہ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کےدرمان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیشرفت ہے،سرحدی مارکیٹ سےدونوں ممالک کےعوام کوفائدہ ہوگا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی بھی ملاقات ہوئی۔ خطے میں روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر گفتگوکی گئی۔

Recep Tayyip Erdogan

Turkey visit

pm shehbaz sharif

Tayyip Erdogan's victory

Tayyeb Erdogan Oath

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div