کراچی سے بھی اسکردو کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز
اسلام آباد، لاہور، کراچی سے بیک وقت پروازیں چلا رہے ہیں، ترجمان پی آئی اے
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا، پہلی پرواز 150 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے نے لاہور کے بعد کراچی سے بھی اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردیں، کراچی سے پہلی پرواز پی کے 454 ایک سو 50 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کیلئے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پی آئی اے اب اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے بیک وقت اسکردو کی پروازیں چلا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ لاہور سے اسکردو کیلئے پہلی پرواز گزشتہ روز 3 جون کو روانہ ہوئی تھی، طلب کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں اضافہ کیا ہے۔
PIA
tourism
skurdu
KARACHI TO SKURDU
تبولا
Tabool ads will show in this div