حکومت کا آذر بائیجان کی سرکاری کمپنی سے ایل این جی خریدنےکا فیصلہ
ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنے کا معاہدہ کیا جائےگا، حکام وزارت پیٹرولیم
حکومت نے آذر بائیجان کی سرکاری کمپنی سے ایل این جی خریدنےکا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ سےمہنگی ایل این جی خریدنے سے بچنے کیلئے آذر بائیجان کی سرکاری کمپنی سے ایل این جی خریدنےکا فیصلہ کر لیا۔
حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنے کا معاہدہ کیا جائےگا، سوکار کمپنی سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد گیس خریداری ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ آذر بائیجان کی کمپنی پاکستان کو30 فیصد کم ریٹ پر ایل این جی فراہم کرے گی،سمری کی وزیراعظم سے منظوری کےبعد ای سی سی کو ارسال کر دی گئی۔
azerbaijan
federal government
LNG buy decision
تبولا
Tabool ads will show in this div