پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دوں گا، ڈیوڈ وارنر

آئندہ سال جنوری میں اپنے آبائی شہر سڈنی میں الوداعی میچ کے ساتھ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتا ہوں، آسٹریلوی اوپنر
<p>File photo</p>

File photo

مسلسل آؤٹ آف فارم رہنے والے آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال سڈنی میں الوداعی میچ کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں موجود گفتگو کرتے ہوئے کیا، انگلینڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کے لیے موجود ہے۔

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز آخری سیریز ہو گی۔

36 سالہ وارنر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں 2024 کے T20 ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہوں گا۔

وارنر نے بتایا کہ آپ کو رنز بنانے ہوں گے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ 2024 ورلڈ کپ شاید میرا آخری کھیل ہوگا۔ کرکٹ کھیلنے کے دوران میں اپنے خانددان کا مقروض ہوں، اگر میں یہاں رنز بنا سکتا ہوں اور آسٹریلیا میں واپس کھیلنا جاری رکھ سکتا ہوں، اگر میں اس WTC فائنل اور انگلینڈ میں ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کیریئر کا اختتام پاکستان کیخلاف کھیل کر ضرور کروں گا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس نیٹ میں امسال کے شروع میں آسٹریلیا کے دورہ بھارت کے دوران بائیں کہنی پر فریکچر ہونے کے بعد کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا تھا، ایک چوٹ جس کا مطلب تھا وہ آخری دو ٹیسٹ سے محروم ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ وارنر 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد سے آسٹریلیا کی ٹیم کے اہم کردار رہے ہیں۔ لیکن بائیں ہاتھ کے اوپنر نے اپنی پچھلی 32 اننگز میں ایک سنچری اور انگلینڈ میں معمولی ریکارڈ کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور اس کے بعد ایشز تک رسائی حاصل کی۔

انگلینڈ میں 2-2 سے برابر ہونے والی ایشز سیریز کے دوران، ان کی اوسط 10 سے کم تھی اور 7 بار تیز گیند باز سٹورٹ براڈ کا شکار ہوئے۔

پاکستان

کرکٹ

test series

david warner

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div