جے آئی ٹی نے کا زمان پارک لاہور جاکر تفتیش کرنے سےانکار کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو شہراقتدار میں درج مقدمات میں اسلام آباد آکر پیش ہونا پڑے گا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی زمان پارک لاہور بھیج کر چیئرمین تحریک انصاف سے تفتیش کرنے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ، ان کے خلاف اسلام آباد میں 7 مقدمات درج ہیں ۔ ان میں شامل دہشت گردی کے 4 مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا لازم ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے تحقیقاتی ٹیم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور بھیج کر چیئرمین تحریک انصاف سے تفتیش کرنے سے انکار کردیا۔اورایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرتے ہوئے یاددہانی کے سمن بھجوا دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اب تک 31 سمن بھجوائےجا چکے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس نے زمان پارک لاہور جا کر تفتیش کرنے کے بجائے نئے سمن بھجوا دیئے ہیں کہ وہ خود آ کرجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں ۔

IMRAN KHAN

JIT

islamabad police

Islamabad High Court (IHC)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div