پانچ سالہ بچے کے قاتلوں کو دو دو مرتبہ سزائے موت

اسلام آباد کی مقامی عدالت مجرمان پر 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 5 سالہ بچے کے 3 قاتلوں کو جرم ثابت ہونے پر 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 5 سالہ بچے عمر راٹھور کے قتل کا کیس چل رہا تھا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 2، 2 مرتبہ سزائے موت سنادی، مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے عمر راٹھور کے لواحقین کو 4 سال بعد انصاف مل گیا، جسے 2019ء میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

عدالت نے مجرمان حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو دو مرتبہ سزائے موت کے ساتھ 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم اسد ممتاز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

عمر راٹھور کے اغواء اور قتل کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج تھا، ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی۔

پاکستان

اسلام آباد

CHILD KIDNAPPED AND MURDER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div