آصف زرداری لاہور میں متحرک، اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

وزیراعظم شہبازشریف سےبھی وطن واپسی پرملاقات کا امکان ہے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کرکے مزید اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سےاوکاڑہ سے میاں امیر وٹو نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے۔

گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اےشیخ ممتاز بھی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔اس کے علاوہ بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر بلال مصطفٰی گردیزی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سےپارٹی رہنمایوسف رضا گیلانی ، مخدوم احمد محموداوردوست محمد کھوسہ نے بھی ملاقات کی۔

دوسری جانب سابق صدرآصف علی زرداری نے لاہور میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے ۔ آصف زرداری سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور آج مزید سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نےپنجاب کےعہدیداروں کوآج شام ملاقات کے لئےبلالیا ہے، جس میں وہ پنجاب میں تنظیمی اموراورانتخابی تیاریوں پرمشاورت کرینگے، جبکہ سابق صدرکی صاحبزادی بختاوربھٹوبھی بلاول ہاؤس پہنچ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ آصف زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سےبھی وطن واپسی پرملاقات کا امکان ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

Pakistan Politics

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div