پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری بھی ایکسائز کے نادہندہ نکلے

لاہور میں74525 روپے کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعدپی پی رہنماکی گاڑی سے فولادی شکنجہ ہٹایا گیا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری بھی ایکسائز کے نادہندہ نکلے،74525 روپے کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعدپی پی رہنماکی گاڑی کو جانے کی اجازت ملی۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے لاہورکے مختلف مقامات پر ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف جاری آپریشن میں لبرٹی چوک پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چوہدری کی گاڑی چیک کی گئی تو دو سال کے ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکلی۔

ایکسائز افسر خالد ملک کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نوید چوہدری کی گاڑی کو فولادی شکنجہ لگاروکا گیا نوید چوہدری کی گاڑی کو ایک گھنٹا تک فولادی شکنجہ لگائے رکھا، جس کے دوران افسران بالا پر سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے رہے۔

ایکسایز ریکارڈ کے مطابق نوید چوہدری کی گاڑی پر 74 ہزار 5سو25 روپے کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھے جو موقع پر ادا کرنےپر گاڑی سے فولادی شکنجہ ہٹایا گیا۔

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

ppp leader naveed chaudhry

Excise defaulters

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div