جعلی بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی کے بعد سیکریٹری اسمبلی بھی گرفتار

انکوائری میں گریڈ17کی12غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں،جو جعلی ثابت ہوئیں، ترجمان اینٹی کرپشن
Jun 03, 2023
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بعد سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رائےممتازحسین کوجعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتارکیاگیا ہے،انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ مل کر اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں ،رائےممتاز کوجعلی بھرتیاں ثابت ہونےپرگرفتارکیا۔

انہوں نے بتایا کہ انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں گریڈ17کی12غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں،جو جعلی ثابت ہوئیں، پنجاب اسمبلی میں ناکام امیدواروں کوبھرتی کیاگیا، جبکہ بھرتیوں میں گھپلوں کیلئےجعلی ٹیسٹنگ سروسزکی خدمات لی گئیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کوپنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کےکیس میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےتیسری بار گرفتارکیاہے۔

PUNJAB ASSEMBLY

Secretary Punjab Assembly

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

CHAUDHARY PERVAIZ ELAHI

Rai Mumtaz arrested

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div