رحیم یارخان: تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کار سوار خاند ان ایم فائیو موٹروے سے سکھر جارہاتھا،حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا
رحیم یارخان میں تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب موٹر وے ایم فائیو ترنڈہ محمد پناہ سدھو والی انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں سکھر جانے والےایک ہی خاندان کی خواتین اوربچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال جبکہ جاں بحق افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر ترنڈہ محمد منتقل کیا گیاہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اورڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
road accident
RAHIM YAR KHAN
PUNJAB POLICE
3 Dead
RESCUE1122
تبولا
Tabool ads will show in this div