سابق وزيراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو آج ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ اینٹی کرپشن کی درخواست پرسماعت کریں گے

Chaudhry Parvez Elahi’s Arrested | Video Viral | SAMAA TV | 1st June 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں آج اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے چند روز قبل پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئی تھی، پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود تھی تاہم گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ عدالت نے پرویزالہیٰ کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری 2جون تک جاری کیے تھے۔

گرفتاری کی تصدیق

تاہم اب ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پنجاب نے انہیں لاہور میں ظہور الٰہی پیلس سے گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ظہورا لٰہی پیلس کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کئی دنوں سے پرویز الہٰی کی ریکی کررہی تھی اور وہ جیسے ہی ظہور الہٰی روڈ پراپنے گھر پہنچے تو وہاں پہلے سے تاک میں موجود پولیس اہلکاروں نے ان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی پرویز الٰہی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

سہیل ظفر چٹھہ نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی کی عبوری ضمانت چندروزقبل منسوخ ہوئی تھی، پرویزالہی پرگجرات میں اختیارات کےناجائزاستعمال کامقدمہ ہے، اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالہی کو 6 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پر ایک ارب کرپشن کے کیسز ہیں، جبکہ ان کے قریبی دوست محمد خان بھٹی بھی انکشافات پر بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مزید کارروائی ہو گی۔

گرفتاری کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کے دفتر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے ہیڈکوارٹرمیں پرویزالٰہی کا طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں صحتمند قرار دیدیا۔

پولیس

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف ترجیحی کارروائی کرپشن کیسز پر بھی کی، ان کے خلاف دہشت گردی سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران مزاحمت ہوئی، مقدمے میں ضمانت منسوخ ہے، پرویز الٰہی کیخلاف ترجیحی کارروائی ایننٹی کرپشن کر رہی ہے۔ اینٹی کرپشن کے بعد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے پر کارروائی ہو گی۔ غالب مارکیٹ تھانہ میں پرویز الٰہی کیخلاف 29 اپریل کو مقدمہ درج ہوا۔

طبی معائنے کی اندرونی کہانی

اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کے اینٹی کرپشن میں طبی معائنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

پرویز الٰہی نے سروسز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا ہے، اور چیک اپ کے لیے ذاتی معالج کو بلانے پر بضد رہے۔

پرویز الٰہی نے جواب میں کہا کہ امراض قلب کے ذاتی معالج سے چیک اپ کرواںگا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہی نے سروسز ہسپتال کی ٹیم کو بلڈسیمپلز نہ دیئے، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین بھی ٹیم میں شامل تھے، پرویزالہی بظاہر صحت مند، مزید حالت ٹیسٹ سے پتہ لگ سکتا ہے۔

گرفتاری کی اندرونی کہانی

اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی فیملی اور بچوں کا سہارا لیکر فرار ہونے والے تھے،

ڈرائیور نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا کہ پرویزالٰہی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے، پرویز الہی گھر سے 4 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کوچیک بھی کیاگیا، جس گاڑی میں پرویزالہی سوار تھے وہ گاڑی بلٹ پروف تھی، چیکنگ کیلئے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا، دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا، گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، اسی دوران وہ باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانےکا اصرار کیا، پولیس نے پرویزالٰہی کوگرفتارکرکےسرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کےدفتر منتقل کیا۔

نگران صوبائی وزیر اطلاعات

سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے ، انہوں نے گرفتار کیا ہے، ہم نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کیا۔ جرم کی نوعیت کے حساب سے کارروائی ہو گی۔ دیکھیں آج مزاحمت ہوئی ہے، بلٹ پروف گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے شیشہ توڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے گرفتاری دی۔

مونس الٰہی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

پی ٹی آئی کا رد عمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کو اغوا سے تعبیر کیا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ جس طرح انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اغوا کیا ہے وہ نہ صرف شرم ناک ہے بلکہ بدترین ہے۔

پی ٹی آئی نے گرفتاری پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے شرمناک قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور 38 فیصد پر پہنچی ہے اور ان کا جواب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کی صورت میں ہے۔

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں پرویز الٰہی کی مکمل طور پر فضول الزامات میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ جس طرح سے اسے گرفتار کیا گیا اور اس سے بدتمیزی کی گئی وہ بھی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف گجرات کی ترقیاتی سکیموں سے کک بیکس کی مد میں سرکاری خزانے کو ایک ارب 22 کروڑ 93 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق مقدمہ میں پرویز الہٰی اور مونس الٰہی کے علاوہ ایکسن ہائی وے گجرات مہر عظمت ، ایس ڈی او آصف راٹھور اور ٹھیکیدار سمیت 9 ملزمان شامل ہیں، کرپشن کی جانچ پڑتال کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے خصوصی ٹیم مقرر کر رکھی تھی ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقرر کردہ ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اور ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹیکنیکل شامل تھے۔ پرویز الہٰی اور مونس الہی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور سرکاری ملازمین کے زریعے ٹھیکا جات من پسند ٹھیکےداروں کو دلوائے، من پسند ٹھیکیداروں سے کروڑوں روپے کمیشن بھی وصول کی گئی ، ٹھیکیداروں نے نہایت ناقص مٹیریل استعمال کیا، پرویز الہی اور مونس الہی نے مختلف سکیموں اور منصوبہ جات کو منظور کروا کر رشوت اور کک بیکس وصول کیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 27 سو 19 ملین کا ٹھیکا پول کر کے سکائی بلیو بلڈرز کو جاری کیا گیا۔1536 ملین روپے کا ٹھیکا پول کر کے اسد بلڈرز کو جاری کیا گیا، 627 ملین روپے کا ٹھیکا ساز باز کر کے سکائی بلیو بلڈرز کو دیا گیا، 1516 ملین روپے کا ٹھیکا سٹار اینڈ کو کمپنی کو ملی بھگت سے جاری کیا گیا۔ تمام ادائیگیوں کے کاغذات بوگس اور فرضی تیار کیے گئے، تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس غیر معیاری نکلے ۔

پاکستان

PTI

CHAUDHARY PERVAIZ ELAHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div