بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے منصوبے شامل کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
کسان پیکیج کےتحت شروع منصوبے جاری رکھے جائیں، وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا۔دوران اجلاس شہبازشریف نے آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اقدامات شامل کیے جائیں، اور باوقارروزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات شامل کیے جائیں۔
شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے منصوبے شامل کیے جائیں، کسان پیکیج کے تحت شروع منصوبے جاری رکھے جائیں، بجٹ میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شامل کیے جائیں۔
pm shehbaz sharif
BUDGET 2023 24
Sindh Budget 2023 24
تبولا
Tabool ads will show in this div