مدرسے میں پڑھنے والے 4 طالبعلم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
خیبر پختونخوا میں مدرسے میں پڑھنے والے 4 طالبعلم تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسیکیو 1122 کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز ضلع لوئر دیر کے علاقے کمبڑ میدان میں پیش آیا، واقعہ کے بعد اطلاع ملتے ہی ریسیکو ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے چاروں بچوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ابوبکر، فیاض، زید اور عبدالرحمن شامل ہیں جن کی عمریں 10 سے 12 سال تک بتائی جاتی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق بچے چھٹی کے دن تالاب میں نہا رہے تھے، انہیں تیزنا نہیں آتا تھا اس لیے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
خیال رہے کہ 29 جنوری کو بھی کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں بھی 10 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔