شہریارآفریدی کو اے کلاس فراہمی اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جیل حکام نے شہریار آفریدی کوسیل میں رکھے جانے کی تصدیق کر دی

شہریارآفریدی کو اے کلاس فراہمی اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جیل میں اے کلاس فراہمی اورمیڈیکل سے متعلق شہریارآفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہرنےکیس کی سماعت کی،جیل حکام نے شہریار آفریدی کوسیل میں رکھے جانے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ شہریارآفریدی سیل میں ہیں لیکن ڈیتھ سیل میں نہیں ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہرنے کہا آپ اعتراف کررہے ہیں کہ ان کوسیل میں رکھا گیا ہے،اسٹیٹ کونسل نے کہا یہ ہائی پروفائل شخصیت ہے بیرک میں نہیں رکھا جا سکتا،جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں کلاس کی تبدیلی سے متعلق ڈی سی کو لکھا ہے ،جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں۔

وکیل شیرافضل مروت نے کہا عدالتی حکم کے باوجود مجھے شہریارآفریدی سے ملنے نہیں دیا گیا،ان سے فواد چوہدری کی بغیرآرڈر کے جیل حکام نے ملاقات کرا دی،جتنے افراد نے پریس کانفرنسز کیں ان کے پیچھے ڈیتھ سیل ہے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

fawad chaudhary

Sheharyar Afridi

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div