حکومت کا عالمی مارکیٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق بڑافیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجزاوردیگر اخراجات ختم کرنے کی ٹھان لی گئی

حکومت نے عالمی مارکیٹ سےپٹرولیم مصنوعات کی خریداری سےمتعلق بڑافیصلہ کر لیا، پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجزاوردیگر اخراجات ختم کرنے کی ٹھان لی گئی، وزیراعظم نے کسٹم بانڈڈوئیرہاؤس پالیسی کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

نئی پالیسی سے زرمبادلہ ذخائر پردباؤمیں کمی آئے گی، پٹرولیم مصنوعات ملکی کرنسی میں بھی خریدی جاسکیں گی، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز پاکستانی بندگاہوں پر خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات خریدسکیں گی۔

انہیں عالمی منڈی کے مقابلے میں سستےدام پرتیل مل سکے گا، غیر ملکی آئل سپلائرزشیڈولڈبینکوں میں صرف ایل سیز کھلنے پر پٹرولیم مصنوعات ریلیز کر دیں گے، پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلےمیں اسٹریٹجک آئل اسٹوریج موجود نہیں جبکہ بانڈڈ اسٹوریج کی سہولت سے پاکستان کی سٹریٹیجک آئل اسٹوریج ممکن ہو جائے گی۔

حکومت نے نئی پالیسی عالمی بینکوں کے رویے اور زرمبادلہ کی کمی کے پیش نظر تیار کی۔ جس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری لی جائےگی۔

پاکستان

petroleum prices

Petroleum Price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div