چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات، خوشگوار ماحول میں گفتگو

چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ملکر باغ میں پودے لگائے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے درمیان سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کے دوران خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ میں شجرکاری مہم کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ملکر باغ میں پودے لگائے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی پودے لگانے کی مہم میں شامل تھے۔

سپریم کورٹ میں ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی، اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے اور ادارے کیلئے برکت ڈالے، اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے۔

JUSTICE QAZI FAEZ ESSA

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Chief Justice Omar Ata Bandial (cjp)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div