حماد اظہر کے کاروباری معاملات میں گڑبڑ، حماد اظہر کی فیکٹریاں سیل

گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری، شاد باغ، جی ٹی روڈ پر فیکٹریاں سیل کیں، پولیس
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان ‎تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے کاروباری معاملات میں گڑبڑ کے باعث فیکٹریوں کو سیل کر دیا

پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی شادباغ اور جی ٹی روڈ پر واقع فیکٹریوں میں موجود ہونے کیُ اطلاع کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے اور پولیس کی ریڈ کے دوران فیکٹری کو سیکورٹی کے پیش نظر سیل کر دیا تاہم پولیس سے مفرور حماد اظہر وہاں سے برآمد نہیں ہوئے۔

دوسری جانب کاروباری معاملات میں گڑ بڑ کے باعث انکی فیکٹریوں کو نوٹس دیتے ہوئے سیل کر دیا گیا ہے۔

حماد اظہر نومئی واقعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب ہیں۔

پاکستان

لاہور

PTI

hammad azhar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div