پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، شاہ محمود قریشی کا پھر اعلان
سابق وزیر خارجہ سے اڈیالہ جیل میں صاحبزادی گوہر بانو اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھا ، ہوں اور رہوںگا۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی گوہر بانو قریشی اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے ملاقات کی۔وکیل بیرسٹرتیمور ملک کی شاہ محمود قریشی سے قانونی امور پر اہم مشاورت ہوئی۔
وکیل بیرسٹرتیمور ملک نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی غیرقانونی نظر بندی کے حوالے سے کل لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں اہم سماعت ہوگی۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور پارٹی کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
PTI
IMRAN KHAN
Shah Mehmood Qureshi
تبولا
Tabool ads will show in this div