لاہورمیں ایشیا کی سب سے پہلی بلیو روڈ متعارف کرا دی گئی

نیلے رنگ کے باعث گرمیوں میں سڑک کی تپش 50 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے،ماہرین

لاہورمیں ایشیا کی سب سے پہلی بلیو روڈ متعارف کرا دی گئی۔ماہرین کے مطابق نیلے رنگ کے باعث گرمیوں میں سڑک کی تپش 50 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔

نیلی سڑک پر فراٹے بھرتی گاڑیاں یہ کوئی یورپ نہیں بلکہ لاہورکے علاقہ گلبرگ کی نئی تیار ہونے والی سڑک کے مناظرہیں،ماہرین کا کہنا ہے بلیو روڈ پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے متعارف کرایا گیا۔ سڑک کے اردگرد لگائے گئے پودے فضائی آلودگی کے دشمن ثابت ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے شہر کے بنیادی ڈھانچے اوراسکے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے یہ پہلا قدم ہے۔لاہورجدید اور پائیدار ٹیکنالوجی کے نفاذ میں دنیا بھر کے دیگر شہروں میں شامل ہو جائے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اورصحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لئے بلیو روڈ کا یہ آئیڈیا قابل تعریف ہے۔

Under pass

blue road

Asia First Blue Road Lahore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div