پاکستان اور بیلاروس کےدرمیان مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط
بیلاروس اورپاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوگئے ۔
بیلاروس کے ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کاکہنا تھا بیلاروس کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری اورمعیشت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربیلاروس کےدرمیان تعلقات کے فروغ کیلئے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کوفروغ دیاجائےگا،مستقبل میں پاکستان اوربیلاروس کےتعلقات مزیدمضبوط ہوں گے،دونوں ملکوں کےسفارتی پاسپورٹس کےحامل افرادویزااستثنیٰ سےمستفیدہونگے۔
بیلا روس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے بہترین مہمان نوازی پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا دوطرفہ معاہدوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا،پاکستان سےدوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بناناچاہتےہیں۔
خیال رہے کہ بیلا روس کے وزیرخارجہ سرگئی ایلینک پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچے ہیں۔وہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پرپاکستان کا یہ دورہ کررہے ہیں ۔