دیوالیہ کی باتیں کرنیوالے اندرونی اور بیرونی ناقدین کو مایوس کردیا ، اسحاق ڈار

حکومت کاروباراورسرمایہ کاری دوست بجٹ کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیر خزانہ
May 30, 2023
<p>فاءل فوٹو۔</p>

فاءل فوٹو۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ حکومت کاروباراورسرمایہ کاری دوست بجٹ کیلئے اقدامات کررہی ہے، ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرنے والے اندرونی اوربیرونی ناقدین کو ہم نے مایوس کردیا ہے، حکومت کاروباراورسرمایہ کاری دوست بجٹ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

اسحاق ڈار سے ایف بی آرہیڈکوارٹرزمیں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تجاویزاورسفارشات کے ضمن میں لاہوراورفیصل آباد ایوان ہائے صنعت وتجارت کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔

شرکاسے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے اقدامات سے دنیا کی 24ویں بڑی معیشت کو 47 ویں نمبرپر پہنچایا گیا،ملکی حالات سے کاروباری لوگ زیادہ آگاہ ہیں اور یہ کوئی آئیڈئیل وقت نہیں ہے تاہم ماضی میں تاجروں اورصنعت کاروں کی مدد اورمعاونت سے پاکستان 2013 میں مشکلات سے نکل آیاتھا اورپاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گئی تھی۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ اس وقت عالمی بینک اوردیگرعالمی ادارے پاکستان کی تعریف کررہے تھے، پالیسی ریٹ سوا پانچ روپے تھا، زرمبادلہ کے ذخائرزیادہ تھے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی تھی اور پاکستان سرمایہ کاری کیلئے دنیا کادوسرا بڑا پسندیدہ ملک بن گیاتھا، اس وقت جی 20میں پاکستان کی شمولیت کی باتیں ہورہی تھی۔

Finance Minister Ishaq Dar

BUDGET 2023 24

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div