سیاسی معاملات کوآئین کے مطابق حل کریں،آئی ایم ایف کا پاکستان پر زور

وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ، کرسٹالینا جارجیوا نےسٹاف لیول معاہدے اور بورڈ میٹنگ کیلئے پیشگی اقدامات پر زوردیا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کی بحالی سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا ہےملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کو آئین کے مطابق حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے میں 10 روز باقی ہیں لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ اعلی سطح پر رابطے کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہوسکا۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر کا بیان بھی سامنے آیا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،اور بات مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز ہے۔

وزارت خزانہ کےذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان رابطہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے اور بورڈ میٹنگ کیلئے ضروری پیشگی اقدامات پر زور دیا ۔جن میں مناسب بیرونی فنانسنگ، آئی ایم ایف کے فریم ورک کے مطابق نئے بجٹ کی تیاری، ریونیو میں اضافہ اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد شامل ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معلومات شیئر کی جائیں گی،آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے سیاسی معاملات آئین کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 31 جنوری سے 9 فروری تک جاری رہے جس کے بعد ورچوئل مذاکرات کے بھی کئی رائونڈ ہوچکے۔

واضح رہے کہ ساڑھے 6 ارب ڈالر کے 3 سالہ قرض پروگرام میں سے پاکستان کو اب تک 3.9 ارب ڈالر ہی حاصل ہوئے ، آئی ایم ایف نےپاکستان کو 30 جون 2023 تک 2.6 ارب ڈالر فراہم کرنے ہیں۔

IMF loan

pm shehbaz sharif

IMF AND PAKISTAN

PAKISTAN IMF DAILOGUE

Federal Board of Revenue (FBR)

IMF mission chief Nathan Porter

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div