آئی سی سی فنانشل ماڈل پرایسوسی ایٹ ممبرز نے بھی تحفظا ت کا اظہار کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے فنانشل ماڈل سے کرکٹ کی گروتھ رک جائے گی،ایسوسی ایٹ ممبرز موقف

آئی سی سی فنانشل ماڈل پرایسوسی ایٹ ممبرز نے بھی تحفظا ت کا اظہار کردیا۔

ایسوسی ایٹ ممبرزکا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے فنانشل ماڈل سے کرکٹ کی گروتھ رک جائے گی،آئی سی سی چیف ایگزیکٹوکمیٹی میں تین ایسوسی ایٹ ممبرزکے نمائندے سموددامودرنے فنانشنل ماڈل پرتنقید، کہا نیا فنانشل ماڈل ایسوسی ایٹ ممبرز کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا، اگراس ماڈل کو منظورکیا جاتاہے توبطورایسوسی ایٹ ممبر یہ بڑا مایوس کن ہوگا،مطلوبہ مالی مدد ہونے پرمزید ملک آگے آئیں گے۔

چیف ایگزیکٹووینوآتوکرکٹ ایسوس ایشن ٹم کلٹرکا کہنا تھآ کہ آئی سی سی کا مجوزہ ماڈل کرکٹ میں عدم توازن کوبڑھائےگا،نیا فنانشل ماڈل کا جھکاؤکرکٹ کے امیرممبرز کی جانب زیادہ ہے، اگرپیسوں کی منصفانہ تقسیم نہ کی گئی تو مستقبل میں کرکٹ کا فروغ کم ہوگا۔

اس موقع پرسابق صدرآئی سی سی احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے 17 ووٹس میں 12 ووٹ فل ممبرزکے ہوتے ہیں،گلوبل کرکٹ کا سب سے بڑا رسک انڈیا پرانحصارہے،انڈیا کرکٹ کا آمدنی کا سب سے بڑا حصہ بناتاہے، امریکا،مشرق وسطی اورچین جیسے ممالک آئی سی سی کو فائدہ دلاسکتےہیں، اس طرح عالمی کرکٹ ضبوط اورامیربھی ہوگی، بھارت آئی سی سی کے ریونیو میں سب سےزیادہ حصے پر قابض ہےجس کا کوئی جواز نہیں بنتا،نیا فنانشنل ماڈل صرف کرکٹ کے سپر پاورز کو ہی سپورٹ کر رہا ہے۔

آئی سی سی جنرل مینجروسیم خان نے کہا آئی سی سی کے مجوزرہ فنانشل ماڈل پرووٹنگ جولائی میں ڈربن میں ہونے والے اجلا س میں ہوگی،فنانشنل ماڈل کے مطابق 12 فل ممبرزکو بجٹ کا 88.81 فیصد جبکہ باقی حصہ 94 ایسوسی ایٹ ممبرزمیں تقسیم ہوگا۔نئے فنانشل ماڈل میں تمام ممبران کو پہلے سے زیادہ حصہ ملے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی فنانشل ماڈل پر تحفظات کا اظہار کرچکاہے۔

Ehsan Mani

asia cup 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div