عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیردفاع

تحریک انصاف پر پابندی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا ،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، رینجرز نے صرف گرفتاری میں پولیس کی مدد کی تھی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیہہ پیش کررہے ہیں، لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز تلاش کررہے ہیں، کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا وہ درست تھا؟

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کیلئے ابھی اتحادیوں سے مشاورت شروع نہیں ہوئی، پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا، تحریک انصاف پر پابندی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنادے، مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو متبادل انتظام بھی ہونا چاہئے۔

IMRAN KHAN

khwaja asif

Ministry of Defence

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div