جسٹس اقبال حمید الرحمان چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جسٹس اقبال حمید الرحمان کو چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کردیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس اقبال حمید الرحمان کی تعیناتی کی مدت تین سال ہوگی۔
یاد رہے کہ 16 مئی کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اقبال حمید الرحمٰن کو وفاقی شرعی عدالت کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز دے دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تجاویز کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
سپریم کورٹ کے تیسرے سینیئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے اس عہدے کے لیے اقبال حمید الرحمٰن کا نام تجویز کیا۔ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت میں ججز کا تقرر کرتا ہے۔
PRESIDENT DR. ARIF ALVI
Federal Shariat Court
تبولا
Tabool ads will show in this div