راولپنڈی؛نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج جاں بحق
ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا،پولیس
راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج سردار امجد الیاس جاں بحق ،ملزمان ڈکیتی کے بعد فرار ہوگئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی،مزاحمت پر سیشن جج سردارامجد الیاس جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا۔ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جج بطوراحتساب عدالت میرپورخدمات سرانجام دے رہے تھے۔
Rawalpindi
robbery
judge death
تبولا
Tabool ads will show in this div