سری لنکا نے پاکستان کو دغا دے دیا، ایشیا کپ کی میزبانی کا خواہاں

مختصر نوٹس پر میزبانی کے لیے تیار ہیں، ہم بی سی سی آئی کے ساتھ جائیں گے، سری لنکن کرکٹ بورڈ
<p>File photo</p>

File photo

ایشیا کپ کے معاملے پر سری لنکا نے پاکستان کو دغا دے دیا، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آئندہ ایشیا کپ کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے بجائے ہمیں میزبانی کا کہا جاتا ہے تو اس کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس سے چند دن پہلے ہوئی ہے، جہاں فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت ایشیا کپ پاکستان میں کھیلا جانا ہے، تاہم بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے بھارت سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پڑوسی ملک کا سفر نہیں کرے گا۔

بی سی سی آئی کے موقف کو پی سی بی اور ان کے سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جنہوں نے ایشیا کپ کے بعد بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل بھی تجویز کیا جہاں بھارت اپنے میچز غیر جانبدار مقام پر کھیل سکتا ہے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد کیے جائیں۔ تاہم بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کو مکمل طور پر غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کشمکش کے درمیان سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی کہ ہم مختصر نوٹس پر ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ اب فیصلہ ACC پر منحصر ہے۔ ہم بی سی سی آئی کے ساتھ جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی کو اے سی سی کے دیگر ممبران سے کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے۔

دریں اثنا آئی سی سی کے سینئر حکام نے اس سال بھارت میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں ملک کی شرکت کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ، جو ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، امکان ہے اس ہفتے ایشیا کپ کی تاریخوں اور مقام کا اعلان کریں گے۔

اکتوبر-نومبر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان 7 جون سے لندن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان

انڈیا

کرکٹ

Sri Lanka

asia cup 2023

one day worldcup 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div