قومی اسمبلی : کاسمیٹکس کا معیارچیک کرنے اور ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی کے قیام کے بل منظور

اجلاس کے دوران نماز کی باجماعت ادائیگی کیلئے 20 منٹ کا وقفے کیلئے قواعد و ضوابط میں ترمیم بھی منظور کر لی گئی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

قومی اسمبلی نے کاسمیٹکس کا معیارچیک کرنے اورایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی کے قیام کے بل منظور کرلئے، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران نماز کی باجماعت ادائیگی کیلئے بیس منٹ کا وقفہ کئے جانے سے متعلق قواعد وضوابط میں ترمیم بھی منظورکرلی گئی۔

سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں ایوان میں ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی کے قیام کا بل زبیدہ جلال اور کاسمیٹکس کے معیار تیاری درآمد و برآمد سے متعلق بل کھیل داس کوہستانی نے پیش کیا ،جبکہ قواعد و ضوابط میں بیس منٹ وقفے کی ترمیم جے یو آئی کے رکن صلاح الدین ایوبی نے پیش کی ۔

اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہونے کے خلاف مولانا عبدالاکبر چترالی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شاہدہ اختر علی نے جواب دیا کہ چترال روڈ پر پچیس فیصد کام مکمل ہوچکا، باقی کام اراضی کی خریداری مکمل ہونے پر شروع کیا جائے گا ۔

محمد اسلم بھوتانی نے گوادر ائرپورٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کے ڈومیسائلز کی تفصیلات دینے کا مطالبہ کیا ۔ جس کے بعد اجلاس اگلی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

NATIONAL ASSEMBLY

Cosmetics quality check

Export Processing Zone Authority

Bill Approved

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div