پی ٹی آئی سینیٹرز نے9مئی کے واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی

ایوان پاک فوج سمیت دیگر قومی اداروں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے،قرارداد

پی ٹی آئی سینیٹرز کو بھی 9 مئی کے ریاست مخالف احتجاج کی مذمت کرنا یاد آگیا۔

پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملوں کیخلاف قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی مگر پریس کانفرنس میں یہ کہہ کر از خود حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی کوشش کی کہ ہماری پارٹی میں تو کبھی تشدد کی تربیت ہی نہیں دی گئی۔

مشتعل ہجوم کی صورت 9 مئی کو قومی اداروں پر چڑھائی کرنے والی پی ٹی آئی کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے والے رہنماؤں کو اب یہ سب غلط لگنے لگا، پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز نے 20 روز بعد وفد کی صورت جاکرسینیٹ میں مذمتی قرار داد جمع کرادی۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان 9 مئی کے حملوں کی مذمت کرتا ہے، بانی پاکستان کا قیمتی سامان اور شہداء کی یادگاریں جلانا قابل قبول نہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ ریاست مخالف واقعات کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ ساتھ ہی خود کو معصوم گردانتے ہوئے سیاسی مخالفین پر سنگین الزام تراشی کی روش بھی برقرار رکھی۔

سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا کہ ہم دفاعی تنصیبات پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ، آج ڈیمانڈ کر رہی ہوں کہ اس کی تفتیش کی جائے اور جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم لوگوں نے کبھی اپنی پارٹی میں سیکھا ہی نہیں کہ ہم لوگ کسی قسم کی تشدد کریں۔ پی ڈی ایم والے مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں اگر ان کو فوج سے بہت محبت ہوتی ، شہیدوں کیلئے ان کے دل دکھتے تو کبھی میمو گیٹ کا اسیکنڈل نہ ہوتا۔

سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد پر سیف اللہ نیازی، ذیشان خان زادہ، ہمایوں مہمند، سیمی ایزدی، فلک ناز، فدا محمد اور سینیٹر زرقا سہروردی کے دستخط بھی موجود ہیں۔

PTI

PTI worker arrested

After 9 May cases

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div