سابق رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

جھنگ سے تعلق رکھنے والی رہنماء کا 9 مئی کے واقعات پر اظہار مذمت
May 29, 2023

جھنگ سے تعلق رکھنے والی سابق رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء اور جھنگ سے سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے راشدہ یعقوب نے کہا کہ پرتشدد احتجاج کے بعد پی ٹی آئی میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، پاک فوج کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی خاتون رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لانے ہوں گے۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

MAY 9 RIOTS

RASHIDA YAQOOB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div