جہانگیر ترین کی سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر مشاورت

ملاقات میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، سعید اکبر نوانی اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے

جہانگیرترین نے سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سینئر سیاستدان اسحاق خاکوانی،وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئی پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے، نئی سیاسی پارٹی بنانے سے عوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکیں گے۔ بہت سے مزید رہنما تحریک انصاف چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔

JAHANGIR TAREEN

Abdul Aleem Khan

Pakistan Politics

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div