جونیئر ایشیا ہاکی کپ، پاکستان نے جاپان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جاپان کو 2-3سے شکست دیکر گرین شرٹس نے ایونٹ کے سیمی فائنل اور جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی زبردست کارکردگی کا تسلسل جاری ہے، گرین شرٹس نے جاپان کو پچھاڑ کر سیمی فائنل اورورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کا جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں جیت کا تسلسل جاری ہے، قومی جونئیر ہاکی ٹیم نے جاپان کو 2-3 گولز سے شکست دے دی۔

پاکستان کي جانب سےعبدالوہاب نے2 ، ارباز احمد نے 1 گول کيا، قومی ٹیم کا 31مئی کو ملائیشیا یا جنوبی کوریا میں سے کسی ایک کے ساتھ سیمی فائنل کھيلے جائیگا۔

اُدھر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل تک. رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت جونئیر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی بھی کرلیا۔

اس سے قبل پاکستان نے چائینز تائی پے اور تھائی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کررکھا ہے، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا میچ برابر ہوا تھا۔

پاکستان

japan

hockey

Junior Asia Hockey Cup 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div