نواز شریف اور مریم نواز کی طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

یقین ہے صدراردوان کی قابل قیادت میں ترکیہ ترقی کرتا رہے گا،سابق وزیراعظم کا ٹویٹ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورچیف آرگنائزرمریم نوازنے طیب اردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اردوان کو جمہوریہ ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی تاریخی فتح ترک عوام کی طرف سے ان کی قیادت میں مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے صدر اردوان کی قابل قیادت میں ترکیہ ترقی کرتا رہے گا، پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک ہیں جو مضبوط سٹریٹجک پارٹنرشپ رکھتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے آنے والے سالوں میں ہماری دونوں قوموں اور لوگوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے اپنےٹویٹر پیغام میں رجب طیب اردوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی قیادت ترکی کو خوشحالی اور ترقی کی طرف رہنمائی کرتی رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کا اٹوٹ رشتہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان

Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tayyip Erdogan's victory

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div