لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج کر دی
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے درخواست پرفیصلہ سنایا
**لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،خدیجہ شاہ کے میڈیکل،اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کےمیڈیکل اورملاقات سے متعلق درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے درخواست پرفیصلہ سنایا۔
وکیل نے فیملی سے ملاقات کرنے اور جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔
وکیل نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ میڈیا پرخدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں ،طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے فیملی بہت پریشان ہے جب سے انکی گرفتاری ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔
lahore court
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
PTI workers Protest
JINNAH HOUSE LAHORE ATTACK
Khadijah Shah
PTI protestors
تبولا
Tabool ads will show in this div