لاہور: خاتون کی میٹروٹرین اسٹیشن سے کود کرخودکشی کرنے کی فوٹیج منظرعام پرآگئی

خودکشی سمیت دیگرمحرکات پرتحقیقات شروع ، شناخت ہونے پرحقائق واضح ہوں گے،پولیس
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

لاہورمیں خاتون کی میٹرواورنج لائن ٹرین اسٹیشن سے کود کرخودکشی کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پرآگئی ۔ پولیس نے شناخت سمیت دیگرمحرکات پرتحقیقات شروع کردیں۔

ملتان روڈ پراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن پر گزشتہ روزخاتون نےخودکشی کی تھی۔ کلوزسرکٹ فوٹیج میں واضح ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون ٹرین سے اترکرکچھ لمحے سڑھیوں کے قریب کھڑی رہتی ہے۔

اس کے بعد مسافروں کے باہر نکلتے ہی خاتون اسٹیشن کی گرل کے قریب چلی جاتی ہے اوراچانک نیچے کود جاتی ہے۔

پولیس خود کشی کے واقعہ کے محرکات کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا تھا شناخت ہونے پر حقائق واضح ہوں گے۔

LAHORE POLICE

WOMAN SUICIDE

Caretaker Governments of Punjab

lahore Orange Line Train

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div