ڈاکٹر نادیہ عزیز کا پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان
واقعات سیاست اور سالمیت کیلئے اچھے نہیں، تشدد سے پاک سیاست کی، میڈیا سے گفتگو
سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، حالات اور واقعات ملکی سیاست اور سالمیت کیلئے اچھے نہیں، ہمیشہ تشدد سے پاک سیاست کی، اس طرح کی سیاست مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیں جان سےزیادہ پیاری ہے، پاک فوج کی عزت پرکوئی حرف قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں اور انہی کی وجہ سےملک قائم ہے، اپنی پاک افواج کےساتھ کھڑی ہوں، 9 مئی کو سرگودھا میں جوواقعات ہوئےمیں اس کاحصہ نہیں تھی، آئندہ بھی مجھےکسی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائیں گے۔
PTI
IMRAN KHAN
Doctor Nadia Aziz
تبولا
Tabool ads will show in this div