اعجازالحق نے بھی تحریک انصاف سے دوری اختیارکرلی

اتحاد کیا تھا لیکن مسلم لیگ ضیا کوپی ٹی آئی میں کبھی ضم نہیں کیا ، الیکشن کمیشن ریکارڈ درست کر لے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سابق صدر جنرل ضیاء کے صاحبزادے اعجاز الحق نے بھی پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی ۔ اور کہا ہے کہ عمران خان سے اتحاد کیا تھا مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا ۔ اعجازالحق نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ۔

اعجازالحق نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں انتخابی اتحاد کیا تھا ، میڈیا نے ضم کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا ،مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا، الیکشن کمیشن ریکارڈ درست کر لے ۔

سربراہ مسلم لیگ ضیا نے مزید کہا نو مئی کےواقعات کی شدید مذمت کر چکا ہوں ، میرے والد نے وردی میں جان دی تھی ، پاک فوج کیخلاف جو بھی آوازاٹھائے گا اس کے سامنےدیوار بنیں گے۔

IMRAN KHAN

Ijaz ul haq

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

Muslim League Zia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div