سیاسی قیادت بے یقینی ختم کرنے میں کردار ادا کرے،ڈاکٹر شہزاد وسیم

اپنے گھر کو آگ لگاکر چراغاں نہیں کیاجاسکتا،اپوزیشن لیڈر سینیٹ

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت بے یقینی ختم کرنے میں کردار ادا کرے، اپنے گھر کو آگ لگاکرچراغاں نہیں کیاجاسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات قابل مذمت کے ساتھ ناقابل قبول بھی ہیں، میرے خاندان کی4 نسلوں نے اپنی زندگی ملکی دفاع کیلئے وقف کی،9 مئی کادن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، میری بھی ذمہ داری ہے کہ میں عوام کےلیے اپنا پارلیمانی کردار ادا کروں۔ یقین ہے میرے ساتھی سینیٹرز بڑے مقاصد کیلئے میری معاونت کریں گے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ملکی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنےدی، ملکی سالمیت کو جو خطرات ہیں اس کےلیے مضبوط فوج لازمی ہے۔ بالاکوٹ میں دشمن سمجھتاتھااس کی فتح ہوئی مگرفوج نےدندان شکن جواب دیا۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی کا سینیٹرہوں اس لیے اپوزیشن لیڈر ہوں، بحیثیت اپوزیشن لیڈرسینیٹ آف پاکستان مجھ پر بھی زمہ داری ہے، ضرورت اس بات کی ہے معاملہ فہمی کے ساتھ ملک کو چیلنجز سے نکالاجائے۔ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامناہے، سیاسی قیادت بے یقینی ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div