گلوکارراحت فتح علی خان کا پاکستانی عوام کے نام خصوصی پیغام
اے وطن کے سجیلے جوانوں گاکرشہدائے پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا
پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا وطن عزیزکے عوام کے نام خصوصی پیغام کیا ہے۔
اپنے پیغام میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔
انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ ’جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟ فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے اور ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
راحت فتح علی خان نےمشہور نغمہ “ اے وطن کے سجیلے جوانوں “ گاکرشہدائے پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Pakistan Army
rahat fateh ali khan
PTI workers Protest
Special message
تبولا
Tabool ads will show in this div