قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پی ٹی آئی کا سپیکر سے رابطہ

عدالتی فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع، ریاض فتیانہ کی سپیکر سے ملاقات نہ ہو سکی
May 26, 2023
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے62 ارکان قومی اسمبلی کی ایوان میں واپسی کے معاملے پر پنجاب کے ارکان کا سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹریٹ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے تصدیق شدہ عدالتی فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔

ریاض فتیانہ نےقومی اسمبلی میں استعفیٰ واپسی کی درخواست سیکرٹریٹ کودیدی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ سپیکر سے استعفیٰ واپس لینے کی ایک بار پھر استدعا کرتے ہیں اور قومی اسمبلی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ مثبت سیاست سے ایوان میں مذاکرات کا راستہ کھل سکے گا۔

دوسری طرف ریاض فتیانہ نے سپیکر قومی اسمبلی پرویزاشرف سے ملاقات کی بھی کوشش کی تاہم اسپیکرقومی اسمبلی کی عدم موجودگی کےباعث ملاقات کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

PTI

NATIONAL ASSEMBLY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div