ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، ریڈلائن کراس کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میڈیا سے گفتگو
May 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ملیکہ بخاری، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

ان خیالات کا اظہار تینوں رہنماؤں نے سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

##** جمشید چیمہ**

جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرےت ہیں، عمراان خان کی گرفتاری کی خبر آئی تو میں جناح ہاؤس کے سامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے، جلاؤ گھیرا کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لوگ جب جناح ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ میرے لیے حیران کن تھا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، عمران خان کی جانب سے جو بیانیہ بنایا گیا 9 مئی کے واقعات اس کا نتیجہ ہے، سینئر قیادت کی جانب سے بیانیے کو روکا نہیں گیا جس میں ہمارا قصور تھا، نو مئی کے واقعات کی وجہ سے جمہوریت، سیاست، احتجاج کو نقصان پہنچا، پاکستان کو بھی عالمی سطح پر نقصان پہنچا، احتجاج پر امن نہیں تو اس کا مطلب سیاسی جماعت کے بیانیے میں نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، جب سیاست چھوڑ رہے ہیں تو اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

##مسرت جمشید چیمہ

اس موقع پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لیے آئے تاکہ ملک کیلئے کچھ کر سکیں، جنرل باجوہ کیلئےکوئی بھی بات ادارےکیلئےنہیں تھی، عمران خان سے فون پر 11 بار بات ہوئی، عمران خان اورمجھےمعلوم تھاہماری کالزریکارڈہورہی ہیں، کالزمیں اداروں سےحوالےسےکوئی بات نہیں کی، سب کو قوم کے اندر آنے والی بربادی کو ختم کرناہوگا، اپنی اناسےآگےبڑھ کرقوم اورملک کاسوچناہوگا۔

##ملیکہ بخاری

اس سے قبل ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9مئی کےغیرآئینی،غیرقانونی واقعات کی مذمت کرتی ہوں، 9مئی کادن ہرشہری کیلئےمشکل تھا، فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام پارٹی پوزیشنزسےمستعفی ہوتی ہوں، ایک شہید کی بھتیجی ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا،مجھ پرکوئی دباؤنہیں تھا، ریڈلائن کراس کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

##سینیٹر عبد القادر بھی پارٹی سے علیحدہ

اُدھر بلوچستان سے پی ٹی آئی کے سینیٹر عبدالقادر نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عبدالقادر 2021 میں بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

کون کون پارٹی چھوڑ چکا

سینیئر نائب صدر فواد چودھری

سینیئر نائب صدر شیریں مزاری

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان

سابق ایم پی اے عبد الرزاق خان نیازی

سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی

سابق ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری

سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ

بانی رکن عامر محمود کیانی

وجاہت حسین

سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم

پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ڈاکٹر محمد امجد

سابق ایم پی اے سید سعید الحسن شاہ

سابق ایم پی اے سلیم اختر لابر

ایم این اے حسین الٰہی

سابق ایم این اے حیدر علی

ٹکٹ ہولڈر (PP-247) احسان الحق

ٹکٹ ہولڈر (PP-248) ڈاکٹر محمد افضل

سابق ایم پی اے ظہیرالدین خان علی زئی

سابق ایم پی اے عون ڈوگر

سابق ایم پی اے عبدالحئی دستی

سابق ایم پی اے ملک مجتبیٰ نیاز گشکوری

سابق ایم پی اے علمدار حسین قریشی

سابق ایم پی اے سجاد حسین چینہ

سابق ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی

سابق ایم پی اے اشرف رند

سابق ایم پی اے جاوید انصاری

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ملک

کے پی حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر

ایم این اے عثمان ترکئی

ایم این اے ملک جواد حسین

کے پی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر

سابق ایم پی اے نادیہ شیر

ضلعی رہنما ملک قیوم حسام

ایم پی اے بلال غفار

ایم این اے جے پرکاش

ایم پی اے عمر عماری

پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر محمود مولوی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی

ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ

ایم پی اے سنجے گنگوانی

ایم پی اے ڈاکٹر عمران شاہ

ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ

سابق صوبائی وزیر مبین خلجی

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div