عائشہ گلالئی اور نور ولی مسلم لیگ ق میں شامل

ق لیگ کو خیبرپختونخوا میں مضبوط کرنے کیلئے دونوں رہنماء کردار ادا کرینگے، چوہدری سرور

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء نور ولی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماء خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سرور، عائشہ گلالئی، نور ولی اور دیگر نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی اور قومی وطن پارٹی سے نور ولی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اختیار کرلی ہے، چوہدری شجاعت سیاست کو آگے لیکر چلیں گے۔

چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری شجاعت کی قیادت میں مسلم لیگ ق میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہورہے ہیں، 9 مئی کو ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا، جس پر ہم نے ریلیاں نکالیں۔

ان کا کہا ہے کہ عائشہ گلالئی اور نور ولی خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور محفاظ پاک فوج ہے، ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، ہم تحریک انصاف میں کسی شخصیت کیلئے نہیں روشن پاکستان وژن کیلئے آئے تھے، چوہدری شجاعت میرے لئے قابل احترام ہیں انہوں نے ملکی سیاست میں مصالحتی کردار ادا کیا۔

پاکستان

IMRAN KHAN

PMLQ

ayesha gulalai

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

CHODHARY SHUJAAT HUSSAIN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div