گرفتاری سے بچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست دے دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جو رہنما اب تک گرفتار نہیں ہوئے اُن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست دے دی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی اعوان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پولیس نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔
نام ای سی ایل میں ڈال کر ملزمان کو بیرون ملک فرار سے روکا جائے۔ ملزمان کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے
PTI
PTI workers Protest
PTI worker arrested
تبولا
Tabool ads will show in this div