لاہورہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے
جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا
لاہورہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے۔
جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اوراعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ دونوں حلقوں میں 28 مئی کو الیکشن ہونا تھا۔
فرخ حبیب اور اعجاز شاہ نے ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اسمبلی کی 90 روز سے کم مدت رہ چکی ہے۔