گرفتاری سے بچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست ارسال کی گئی

گرفتاری سے بچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست ارسال کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، نام ای سی ایل میں ڈال کر ملزمان کو بیرون ملک فرار سے روکا جائے، ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا،جناح انٹرنیشنل ائيرپورٹ پرصائمہ ندیم کوغیرملکی پروازسےآف لوڈکردیا گیا۔

صائمہ ندیم غیرملکی ائيرلائن کی پرواز سے ٹورنٹوجارہی تھیں،ایف آئی اے نے پرواز کے جانے تک صائمہ ندیم کو انٹرنیشنل ڈیپارچر میں روکے رکھا،صائمہ ندیم کو ائرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پاس پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجودہے۔

ECL

islamabad police

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div